
لویر دیر)کراچی سے باجوڑ جانے والی مسافر بس خزانہ بائی پاس دیرلوئرکے مقام پر گہری کھائی میں جاگری ایک شخص جان بحق جبکہ چالیس افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق پیر کے روز صبح دس بجے ایک تیز رفتار مسافر بس جوکہ کراچی سے باجوڑ جارہی تھی کہ مسافر کوچ تیمرگرہ کے قریب خزانہ بائی پاس پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکرگہری کھائی میں جاگری حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار ایک مسافر یوسف ولد محمد کبیر سکنہ باجوڑ جان بحق جبکہ چالیس افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122ضلعی انتظامیہ کے افسران الخدمت فاونڈیشن سول ڈیفنس اور مقامی شہری کثیرتعداد میں جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی شروع کرکے تمام زخمیوں کو بس سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کئے جہاں پر زخمی یوسف ولد محمد کبیرکو پشاور کو منتقل کرتے ہوئے راستے میں جان بحق ہوگئے،زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت انتہائی تشوناک بتائی جاتی ہیں جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کئے گئے ڈپٹی کمشنر محمد واصل خان جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نفاد کردی،ایم پی اے عبیدالرحمن،ڈپٹی کمشنر واصل خان، ڈی پی او دیرلوئرضیا الدین احمد اور اسسٹنٹ کمشنر حضرت بلال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور بہترین علاج معالجے کی ہدایات جاری کئے اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن اور سول ڈیفنس کے رضا کار خون دینے کیلئے بڑی تعداد میں ہسپتال میں موجود تھے۔۔۔