بٹ خیلہ: ٹی ایم اے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کی عدم ادائیگی پر احتجاج

Spread the love

بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی) ٹی ایم اے بٹ خیلہ ملازمین کا پانچ مہنوں سے پینشن اور تین مہنوں سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اگر پینشن اور تنخواہوں کی ادائیگی فوری طور ریلیز نہیں کی گئی تو تالابند ہڑتال اور سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج پر مجبور ہونگےٹی اایم اے ملازمین کی دھمکی صوبائی وزیر شکیل خان اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد علی غریب ملازمین کی مشکلات کا نوٹس لےاحتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایم اے کے صدر انور خان جنرل سیکرٹری محمد غفار خان فنانس سیکرٹری علی رحمن اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری افضل اخلاق نے کہا کہ گزشتہ تین مہنوں سے ٹی ایم اے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہیں جبکہ پانچ مہنوں سے ٹی ایم اے ملازمین کو پینشن کی ادائیگی بھی بند کردی گئی ہیں جسکی وجہ سے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہاہے اور انکے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ غریب ملازمین بجلی کے بل بھی ادا نہیں کرسکتے ہیں اور بعض ملازمین سے بجلی بل کی عدم ادائیگی کے باعث واپڈا والے بجلی میٹر اتار کرلے گئے ہیں جسکی وجہ سےٹی ایم اے کے غریب ملازمین شدید پریشانی سے گزر رہے ہیں ٹی ایم اے ملازمین نے دھمکی دی ہے کہ اگر صوبائی حکومت نے فوری طور ٹی ایم اے بٹ خیلہ کو گرانٹ فراہم نہ کی گئی تو ہم واٹر سپلائی صفائی سھتری سمیت تالا بند ہڑتال پر مجبور ہوکر سڑکوں پر نکل کر بھر پور احتجاج پر مجبور ہونگے اور ٹی ایم اے ملازمین اس حوالے سے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے مذید کہا کہ صوبائی وزیر شکیل خان نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ بہت جلدٹی ایم اے ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن کی ادائیگی کےلئے گرانٹ فراہم کیے جائنگےاور انکے تمام مسائل حل کرینگے انہوں نے وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈپورصوبائی وزیر شکیل خان ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد علی اور دیگر اعلی حکام سے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹی ایم اے بٹ خیلہ کے غریب ملازمین کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کریں ورنہ شدید احتجاج پر مجبور ہوکر سڑکوں پر نکل ائینگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button