تیمرگرہ: کامیاب ہوکر ضلع کی محرمیوں کا خاتمہ کریں گے، کامران زیب خان

Spread the love

تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی 8 کے نامزد امیدوار صوبائی حلقہ پی کے کامران زیب خان نے کہا ہے کہ انشاء اللہ 8فروری کو عوام کی ووٹ سے حکومت بنائے گے،

کامیاب ہوکر ضلع کی محرمیوں کا خاتمہ کریں گے نوجوانوں کو روزگار اور ترقی منصوبوں کا جال بچھادیں گے

ان خیالات کا اظہار انھوں نے دوشخیل تالاش میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

کنونشن سے این اے 7کے نامزد امیدوار عالمزیب نے بھی خطاب کیا

جبکہ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے درجنوں افراد نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا،

کامران زیب خان نے کہاکہ ماضی کے حکومت نے عوام کو سبز دکھاکر ضلع کو پسماندہ رکھا

جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کی مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہوا

انھوں نے کہاکہ پی پی پی کا منشور واضح ہے انشاء اللہ کامیابی کی صورت میں منشور کو عملی جامہ پہنانے کیساتھ سوئی گیس کی بلا تفریق فراہمی،نوجوانوں کو زورگار کے مواقع پید ا کریں گے

انھوں نے کہاکہ پی پی پی کے اپنے دور اقتدار میں ضلع دیر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں

پی پی پی عوام کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے

اور انشاء اللہ کامیاب ہوکر انتقامی سیاست کا خاتمہ کریں گے

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 8فروری ضلع کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کی خاطر پی پی پی کو ووٹ دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button