تیمرگرہ: نامور شخصیات کا پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے نامزد امیدوار کی حمایت کا اعلان

Spread the love

تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پی کے 16میں نامور شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے نامزد امیدوار اور سابق صوبائی خزانہ مظفرسید ایڈوکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا،

نامور شخصیات کی حمایت سے مظفر سید ایدوکیٹ کی پوزیشن مستحکم ہوگئی

اس حوالے سے تالاش،خاد گیزی،تیمرگرہ،دوشخیل،رباط اور تیمرگرہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نامو ر شخصیات نے مظفرسید ایڈوکیٹ کی اس بنیاد پر حمایت کا اعلان کیا

کہ وہ بے لوث خدمت کرنے کیساتھ نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے

ہمیشہ ضلع کی عوام کی خدمت کی ہے

جبکہ اپنے وزارت میں یہاں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے اس موقع پر مظفر سید ایڈوکیٹ کا کہنا تھا

ہمارا ایجنڈا ترقی،امن اور خوشحالی ہے،برسراقتدار آکر محرومیوں کا آزالہ کرینگے،

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک صوبے کے اگلے وزیر اعلی ہونگے اور یہ بات نو شتہ دیوار ہے،

انہوں نے کہا کہ عوام پا ئیدار امن،پا لیسیوں کے تسلسل اور ترقی کے لئے 8فروری کو پگڑی کے نشان پر مہر لگا ئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button