
لوئیر دیر) ریسکیو 1122 دیرلوئر نے ضلع بھر میں 469 ایمرجنسیز پر رسپانس کرتے ہوئے 424 شہریوں کو بروقت ایمرجنسی سروس فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ابرارعلی نے ماہ مارچ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہو? بتایا کہ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو مارچ کے مہینے میں 5582 کالز موصول ہو?یں جس میں 469 ایمرجنسیز کالز تھیں ان ایمرجنسی کالز میں 228 میڈیکل ایمرجنسیز، 25 روڈ ٹریفک حادثات، 16 اگ لگنے، 01 لڑائی جھگڑے اور گولی لگنے کے 2 عمارت گرنے،1 ڈوبنے اور 18 دیگر متفرق ایمرجنسیز کے واقعات پر بروقت رسپانس کرتے ہو? بعض مریضوں کو موقع پر اور بعض کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں کو منتقل کیا۔ ایمبولینس ریفرل سروس کے تحت ڈاکٹرز کے طرف سے ریفر کردہ 176 مریضوں کو ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ سٹاف کے زیر نگرانی میں ضلع کے اندر اور صوبے کے مختلف ہسپتالوں کو منتقل کیا گیا۔