
لوئیر دیر) لوئیر دیر تنظیم قوم روغانی کے زیر اہتمام تیمرگرہ ہسپتال میں افطاری کا سلسلہ جاری۔
اس سلسلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ میں روغانی ویلفیئر آرگنائزیشن کی زیراہتمام اوورسیز پاکستانیوں کی تعاون سے ہسپتال میں داخل مریضوں اور ان کے لواحقین کیلئے گرینڈ افطاری کا سلسلہ جاری رکھا ہے جو پہلا رمضان سے شروع ہوکر چاند رات تک جاری رہے گا۔تنظیم قوم روغانی کے صدر حاجی محمد فلیل،پریس سیکرٹری محمد نعیم خان،حلیم الرشید،گل فراز خان ودیگر رضاکاروں کے ہمراہ افطاری کے تیاریوں کے نگرانی کے موقع پر بتایا کہ تنظیم قوم روغانی کا مشن بے سہارا،یتیم اور غریب افراد کیساتھ تعاون کرنا ہے جبکہ خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔