لوئیر دیر: زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے پر 11 دوکانداروں کو مراسلے جاری

Spread the love

لوئیر دیر
وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو صاحب،سیکریٹری محکمہ خوراک ظریف المانی اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد یاسر حسن کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین واصل خان کے خصوصی ہدایت پراور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع دیر پائین کاشف احسان کے زیرِ نگرانی میں شبیر احمد (فوڈ انسپکٹر) نے بلامبٹ اورتیمرگرہ بازار میں کاروائی کرتے ہوئے مختلف موجود جنرل سٹورز، بیکری شاپس، فروٹ و سبزی فروش، دودھ فروش اور مرغ فروشانوں کے دوکانوں کو چیک کیا۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز، سرکاری نرخنامے کی عدم دستیابی اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے پر 11 دوکانداروں کو فوڈ ایکٹ کے تحت مراسلے جاری کئے گئے۔فوڈ اہلکار روزانہ کی بنیادپر منظور شدہ سرکاری نرخنامے پر عمل درآمدکو یقینی بنانے کیلئے دوکانداروں کے خلاف چیکینگ کرتے ہیں تاکہ عوام کورمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ریلیف مل سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button