دیر پائین: مستحق خاندانوں میں عید فوڈ پیکج تقسیم

Spread the love

شکیل شہید ڈیویلپمنٹ ارگنائزیشن دیر پائین کے زیر نگرانی قائم کردہ شکیل شہید بیت المال کے زیر انتظام وادی تالاش سے تعلق رکھنے والے یتیم نادار اور انتہائی مستحق 100خاندانوں میں 8 ہزار روپے فی پیکج کی مناسبت سے رمضان /عیدفوڈ پیکج تقسیم کیا گیا جس میں اٹا چاول گھی اور دیگر اشیاء خوردونوش شامل تھے۔ اس موقع پرایس ایس ڈی او کے بانی پیر امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات خصوصا اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے گزشتہ 10 برسوں سے ہزاروں مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکجز نقد رقوم کا سلسلہ جاری ہے ،علاوہ ازیں یتیم نادار بچوں کی سرپرستی اور ان کی تعلیمی اخراجات برداشت کرنے واٹر سپلائی سکیموں ودیگر مختلف فلاحی کاموں کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔پیرامتیاز احمد کا کہنا تھا کہ یتیم نادار بچوں کے خاندانوں کو عید اور رمضان المبارک کی خوشیوں میں شامل کرنا حکومت اور معاشرے کی تمام افراد کی مشترکہ ذمہ داری ہے
اس موقع پر پیر امتیاز احمد نے موقع پر موجود سینکڑوں بچوں میں نقد رقوم بھی تقسیم کی۔اور اعلان کیا کہ اگر مخیر حضرات نے بھرپور تعاون کی تو انشااللہ ائیندہ سال یتیم نادار معذور اور بیوہ خواتیں کے 100 مستحق گھرانوں کیلئے روزگار شروع کریگے تاکہ وہ خود کفیل بن کر اس فوڈ پیکیج سے نجات حاصل کریں اور اپنی ذات کے علاوہ دوسروں کی مدد کا قابل بن سکیں انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ ان بے سہاروں کی مدد کیلئے شکیل شہید ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن لوئر دیر کے زیر انتظام ادارہ شکیل شہید بیت المال میں اپنا حصہ ڈال کر مدد کیجئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button