
اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندااقبال نے مختلف بازاروں کا اچانک دورہ سرکاری نرخامے سے تجاوز اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر ایک درجن سے دکاندار گرفتار کرکے ان سے بھاری جرمانہ وصول کیا اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندااقبال نے اپنے ٹیم کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف اشیاء خوردونوش کی دکانات چیک کئے اور پیٹرول پمپ مین گیج اور ریٹ چیک کیااس موقع پر صفائی ستھرائی نہ رکھنے غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے اور سرکاری نرخامے سے تجاوز کرنے پر ایک درجن سے زائد دکانداروں کو گرفتار کرکے ان بھاری جرمانہ وصول کیا اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندااقبال نے تاجروں پر زور دیا کہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں غیر معیاری اشیاء کی فروخت سے گریز کریں اور سرکاری نرخامے پر سختی سے عمل درآمد کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی