
ٹرائیبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) نے رمضان کے بابرکت مہینے کے دوران صارفین کی تعاون اور ٹیسکو کے مخنتی افسران اور اہلکار ان کی دن رات کوششوں سے رمضان میں پورے ٹیسکو ریجن میں سحر و افطار کے اوقات میں بلاتعطل بجلی کا وعدہ پورا کیا۔ اس طرح اب عیدلفطر کے موقع پرٹیسکو ریجن میں چاند رات، عیدالفطر کے تینوں روز اور تعطیلات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
چیف ایگزیکٹیو ٹیسکو قاضی محمد طاہر نے عید الفطر کی تعطیلات میں صارفین کو بجلی کی مسلسل فراہمی اور ان کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اس سلسلے میں ٹیسکو ہیڈکوارٹرز میں خصوصی مانیٹرنگ کونٹر بھی قائم کردیا گیا ہے۔ جس کی نگرانی چیف ایگزیکٹیو ٹیسکو قاضی محمد طاہرخود کریں گے۔ اس ضمن میں صارفین کو بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں
چیف ایگزیکٹیونے ٹیسکو صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کا استعمال صرف روشنی اور پانی حاصل کرنے تک محدود رکھیں تاکہ سسٹم کو اورلوڈ ہونے سے بچایا جاسکے۔ لہذا صارفین سے گزارش ہے کہ ٹیسکو کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اورعیدالفطر پر شکایت کے بروقت ازالے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے آپ درج ذیل نمبرز پر ٹیسکو صارفین مرکزی کمپلینٹ سنٹر کے نمبرز 9331167-091، 9330600-091 9212730 – 091 اور 9331291 – 091 پر اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں۔