دیر پائین: عیدالفطر کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کے زیرصدارت عیدالفطر کے تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ۔
ہدایات ڈپٹی کمشنر
۔ پولیس تمام عیدگاہوں مساجد کی سیکورٹی یقنی بنائے۔ عید کے دن 1431 پولیس اور دیر لیویز کے 200 جوان مختلف مقامات پر تعینات کی جائیگی۔ ضلع بھر میں 25 ناکہ بندیاں اور 12 پولیس موبائیل ضلع بھر میں پیٹرولنگ کی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔
۔ ضلعی انتظامیہ نے عیدالفطر کے دن امان و امان برقرار رکھنے کے لئے موٹر سائیکل ون ویلنگ، موٹر سائیکل میں شور مچانے والے سلائینسر کے استعمال ، تیز رفتاری ، ہوائی فائیرنگ ، اسلحہ کی نمائیش ، پٹاخوں اور آتش گیر اشیا کی خرید و فروخت پر ضلع بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔
۔ ہوائی فائیرنگ کے حوالے سے فرنٹ الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی آگاہی مہم چلائیں۔ پولیس کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ خطیب اور آئیمہ کرام کے ساتھ اس حوالے سے میٹنگ کریں۔
۔ عید کے دنوں میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے جانب سے جاری کردہ نئے ٹرانسپورٹ کرایہ پر عمل درعمل یقینی بنائیں۔
۔ تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکس ، ٹیکنیش کی حاضریاں، طبی سہولیات یقنی بنائیں ۔ ایم ۔ ایس ڈی ۔ ایچ ۔ کیو ہسپتال تیمرگرہ کو ہدایت کی کہ آج اس حوالے سے پلان شئیر کریں۔
۔ ٹریفک منجمنٹ کے لئے ٹریفک پلان پر عمل درآمد یقنی بنائیں۔ پبلک پارکوں کے ساتھ ٹریفک کے لئے خصوصی اقدامات کریں۔ ٹریفک برقرار رکھنے کے لئے دیر لیویز کے جوان بھی ٹریفک پولیس کے ساتھ ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ ضرورت پڑنے پر سیول ڈیفنس اہکار بھی رش والے جگہوں میں ٹریفک پولیس کے ساتھ ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔
۔ سیاحتی مقامات میں ٹورسٹ کو ہر قسم کی سہولیات دی جائے۔ ٹریفک انچارج کو ہدایات کہ چکدرہ انٹری پوائینٹ پر ٹورسٹ کو سیاحتی مقامات کا نقشہ ، اہم ٹیلی فون نمبر دیں۔
۔ تمام تحصیل میونسپل آفیسرز عیدگاہوں ، بازاروں میں خصوصی صفائی مہم چلائیں۔
۔ دریا اور ڈیموں میں ریسکیوں اہکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔
۔ انچارج ریسکیوں 1122 ، اسسٹنٹ کمشنرز پبلک پارکوں ، جھولوں ، کیبل کار کی فٹنس چیک کریں۔ پارک انتظامیہ کو ہدایات کریں کہ پبلک سیفٹی یقنی بنائیں۔
۔ عید کے دنوں میں پیٹرول / ڈیزل کی دستیابی اور اوگرا ریٹس یقنی بنائیں۔
۔ عید کے دنوں میں انتظامی آفیسرز، سوشل وئیلفیر آفیسر، دارالامان ، یتم خانوں ، ڈسٹرکٹ جیل ، منشیات بحالی سنٹروں کے معائینہ کریں۔
۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں کنڑول روم 10 تا 13 اپریل مکمل فعال رہیں گے۔ اس مقصد کے لئے سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔
میٹنگ میں تمام سٹیک ہولڈر نے شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button