
باجوڑ (نمائندہ خصوصی) باجوڑ ضمنی الیکشن، امیدوار حلقہ پی کے 22 لائق زادہ لائق مبارک زیب خان کے حق میں دستبردار۔ الیکشن کمپین کیلئے مبارک زیب خان کو مبلغ 5 لاکھ روپے ڈونیشن دینے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار حلقہ پی کے 22 کے امیدوار لائق زادہ لائق نے باجوڑ پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید خاندان کے خلاف الیکشن لڑنے کی ضمیر اجازت نہیں دیتا۔صوبے میں پی ٹی آئی حکومت کے قائم ہونے کے بعد بھی شہید ریحان زیب کے خاندان کو آج تک انصاف نہیں ملا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے دھاندلی کی کوشش کی تو نتائج کے ذمہ دار وہی لوگ ہونگے جنہوں نے ریحان زیب شہید کے روز اول سے جاری مشن کو ناکام کرنے کی کوشش کی۔اس موقع پر مبارک زیب خان،میاں حبیب گل اور عثمان ماموزئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن باجوڑ میں جاری ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کریں۔