عوام الناس کی خدمت، ہماری اولین ترجیح

Spread the love

دیربالا(ڈسٹرک رپورٹر نوائے دیر)

دیر بالا پولیس شدید بارش اور ژالہ باری میں مصیبت میں پھنسے ہوئے افراد کی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں۔۔۔

ڈی پی او دیر بالا وقار احمد کی خصوصی ہدایت پر تمام سرکل ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ٹریفک پولیس شدید بارش کے دوران سیلاب زدہ علاقوں میں عوام کی خدمت اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں دیر بالا پولیس اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ لہذا عوام سے اپیل ہے کہ وہ خود اور آپنے بچوں کو ضلع بھر کے تمام ندی نالوں اور دریائے پنجکوڑہ کے کناروں سے دور رکھیں۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کنٹرول روم دیر بالا نمبر 0944880493 پر رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button