
لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر ترین نے استعفیٰ دیتے ہوئے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
جہانگیر ترین نے ٹویٹ کے ذریعے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ چند سالوں میں پاکستان مستحکم ہوگا، ذاتی حیثیت میں پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ عوامی رائے کا احترام کرتے ہیں، سیاست سے علیحدگی کا اعلان بھی کیا اور آئی پی پی کے صدر کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ حالیہ انتخابات میں جہانگیر ترین نے قومی اسمبلی کی دو نشستوں سے الیکشن لڑا تھا تاہم انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔