لوئیر دیر: بھاری اکثریت سے کامیابی پی ٹی ائی اور ان کے خاندان پر عوام کے اعتماد کا مظہرہے، نو منتخب چئیر مین

Spread the love

لوئیر دیر) تحصیل بلامبٹ کے نو منتخب چئیر مین شاکر شعیب نے کہا ہے کہ ان کی بھاری اکثریت سے کامیابی پی ٹی ائی اور ان کے خاندان پر عوام کے اعتماد کا مظہرہے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا انہیں ٹھیس نہیں پہنچاینگے بلامبٹ کو ماڈل تحصیل بناینگے وہ اپنے رہائش گاہ پر انہیں مبارک باد کے لئے آنے والے پی ٹی ائی کارکنان اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ وہ اپنے بھائی عاصم شعیب سابق چئیر مین تحصیل بلامبٹ کی نقش قدم پر چل کر تمام لوگوں کا بلا امتیاز خدمت کرینگے اور کسی سے سیاسی انتقام نہیں لینگے ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جما عتیں ان کے لئے قا بل احترام ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل تحصیل بلامبٹ کے عوام نے ان کے بھائی عاصم شعیب کو کا میاب کیا تھا اور ایک بار پھر عوام نے ان کے خاندان پراعتماد کرکے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور پی ٹی ائی لوئر دیر کے ارکان اسمبلی کی تعاون سے تحصیل بلامبٹ کو مالی بحران اور مسا ئل سے نکال کر اسے ایک ماڈل تحصیل بناینگے اورسیاسی وابستگی کے بغیر بلا امتیاز عوام کی خدمت کرکے اپنے بھائی سابق چئیر مین تحصیل بلامبٹ عاصم شعیب کی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھ کر ان کا ادھور امیشن پایہ تکمیل کو پہنچا ینگے ادھر وزیر اعلیٰ امین گنڈا پور کے معاون خصوصی پا پولیشن ملک لیاقت علی، ارکان اسمبلی ملک شفیع اللہ خان، محمد اعظم خان سمیت بڑی تعداد میں پی ٹی ائی کارکنان اور عما ئدین علاقہ نے ان کے رہائش گاہ پر اکر انہیں کامیابی پر مبارک باد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button