آزادی صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے ڈاکٹر سید سلمان بخاری کا انتہائی اہم پیغام

Spread the love

سنئیر رہنما و رکن بین الصوبائی تنظیمی رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم صوبہ خیبرپختونخوا ڈاکٹر سید سلمان بخاری نے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے اس انتہائی اہم دن خیالات اور اظہار رائے ،نظریات کے نمایاں کردار کو واضح کرتے ہیں۔دنیا بھر اور پاکستان میں آزاد میڈیا خوشحال اور محفوظ جمہوری معاشروں کے لے بہت لازمی اہمیت رکھتا ہے۔.* عالمی یوم آزادی صحافت خودمختار میڈیا و صحافیوں کی زندگیوں کے تحفظ میں سہولت کار ہوتی ہے۔

سنئیر رہنما ایم کیو ایم صوبہ خیبرپختونخوا و رکن بین الصوبائی تنظیمی رابطہ کمیٹی ڈاکٹر سید سلمان بخاری نے عالمی یوم آزادی صحافت کے مناسبت سے مذید کہا کہ درست اور حقائق ،سچ پر مبنی رپورٹس کی روشنی میں کئی صحافیوں کو جبر کا شکار ہوئے اور انہی نے اذیتیں برداشت کی۔بعض حکومتوں میں صحافیوں کی نقل و حرکت کی آزادی کو محدود کیا گیا اور سامراج کیلے اہم سمجھی جانے والی معلومات سے متعلق رپورٹنگ کو دبانے کیلے مجرموں کی طرح رویہ اپناکر سزاؤں کی دھمکیاں بھی دی گئی

 

میں دنیا بھر عالمی اور پاکستان کے تمام قومی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عالمی یوم آزادی صحافت دن کے مناسبت سے میڈیا میں کام کرنے والے صحافیوں کو آزادانہ طور پر کام کرنے دیا جائے۔میڈیا سے وابستہ افراد کی تمام جائز حقوق دئیے جائیں۔صحافیوں کیخلاف بے جا کارروائیوں سے گریز کیا جائے۔میڈیا پرسنز کیخلاف عدالتوں میں زیر التواء مقدمات ختم کئیے جائیں.* ڈاکٹر سید سلمان بخاری

دنیا بھر میں وہ حکومتیں ستائش کی قابل احترام ہے جو آزادی صحافت کی گراں قدر کرتے ہیں.* ڈاکٹر سید سلمان بخاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button