
سٹی یونیورسٹی پشاور کی جانب سے دسلوڑ میں سینئر قانون دان میاں ہمایون خان کے حجرے میں معاشرے سے انتہاپسندی کے خاتمہ کے حوالے سے سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔۔
سیمنار میں یوتھ آفیسر جان زیب پاشا۔سابق صوبائی وزیر ملک جہان زیب خان۔قومی مشر ملک حاجی شیر بہادر خان۔عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر راجہ امیرزمان خان۔ایس ایچ تھانہ صاحب اباد سلمان ارشد۔شیخ ندیم ۔شیخ نوید ۔میاں شہزادجان ۔میاں عمیر علی۔ممتاز تاجک۔میاں یاسین۔جنید تاجک ۔ناصر سلطان۔انجنئیر نویدخان۔طاہر شمس۔ڈاکٹر برھان الدین۔شیخ طاہر ۔میاں رفیق ودیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر سٹی یونیورسٹی پشاور کے مشران نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیمنار کا مقصد معاشرے میں انتہاپسندی کو ختم کرنا ہے اور خوشخال زندگی گزارنے کیلئے ہم ملکر جہد وجہد کرنا ہوگا۔
مشران نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سٹی یونیورسٹی پشاور کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ ہم معاشرے سے انتہاپسندی کو ختم کرنے میں سٹی یونیورسٹی پشاور کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔۔۔