لوئیر دیر: ارکان اسمبلی کے لئے سماجی تنظیم کی جانب سے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

Spread the love

لوئیر دیر) دیر کے لئے دیر موٹروے اور پنجکوڑہ ڈویژن کی منظوری اور اسے عملی شکل دینے والے ارکان اسمبلی کے لئے سماجی تنظیم کی جانب سے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان سرفاونڈیشن کے بانی سر رحیم شاہ اخون خیل نے لوئر دیر کے تعمیر وترقی کے لئے اہم منصوبوں دیر موٹر وے اور پنجکوڑہ ڈویژن کی منظوری اور اسے عملی شکل دینے اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے والے ارکان اسمبلی کے لئے اپنی طرف سے50 لاکھ روپے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ منصوبوں کی منظوری اور اس پر عملی طور کام شروع کرنے کا علاقے کے بزرگوں، نوجوانوں پر مشتمل جرگہ منصوبوں کی پیش رفت اور نگرانی کرے گی، منصوبوں کے لئے مختص فنڈز کی تصدیق متعلقہ حکام سے کی جائیگی مزکورہ منصوبوں پر کام کی آغاز اور اسے تکمیل پرمتعلقہ ارکان اسمبلی کو پچاس لاکھ روپے کا ریوارڈ دیا جائیگا جیتنے والے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو اختیار ہوگا کہ وہ اپنا انعام خود اپنے پاس رکھیں یا اسے اپنی پسند کے کسی خیراتی ادارے، ہسپتال، اور تعلیمی ادارے کو عطیہ کرسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button