
آج پولیس لائین اپر چترال میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علیم جان (PSP) کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
کرائم میٹنگ میں ڈی۔ایس۔پی۔ ہیڈ کوارٹر امیر شاہ، سرکل ایس۔ڈی۔ پی۔اوز، جملہ ایس ایچ اوز، انچارج ڈی۔ایس۔بی اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔
ڈی۔پی۔او نے میٹنگ میں کرائم چارٹ کا تقابلی جائزہ لے کر جرائم کی شرح، نوعیت، عدم گرفتار ملزمان اور منشیات کے خلاف کاروائیوں کے حوالے سے ایس۔ایچ۔اوز و تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کی۔
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا عمل بہتر حکمت عملی کے ساتھ جاری رکھنے اور منشیات فروشوں/سمگلروں پر ہاتھ ڈالنے اور ان کا قلع قمع کرنے کی ہدایت کی۔
کم سن موٹر بائیکرز/ ڈرائیورز ,غیر نمونے نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کے استعمال کے خلاف بھرپور کاروائی کرنے کے احکامات جاری کی۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر کرایے کے مکان، بازاروں، اڈوں اور ہوٹل وغیرہ کی چیکنگ ہر صورت یقینی بنائیں اور اپر چترال کے امن و امان کی فضا کو بر قرار رکھنے میں پولیس آفیسرز اور جوانان اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔