تیمرگرہ میں جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

لوئیر دیر) مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی کال پر تیمرگرہ لوئر دیر میں جما عت اسلامی نے ریلی نکالی اور گورگور ی چوک تیمرگرہ میں بڑی احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے جماعت اسلامی خیبر پختون خوا شمالی کے امیر عنایت اللہ خان، امیر جما عت اسلامی لوئر دیر مولااسد اللہ، جماعت اسلامی یوتھ لوئر دیر کے صدرعتیق الرحمان، جنرل سیکرٹری شعیب احمد، اور سیکرٹری اطلاعات ملک شیر بہادر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہ ائی پی پیز کی ظالمانہ معاہدوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے ائی پی پیز کے پرانے معاہدوں کے ساتھ ساتھ چائنہ کے ساتھ جو معاہدے ہوئے ہیں انہیں منسوخ کیا جائے اوربقول وزیر اعظم شہباز شریف کیپسٹی فیمنٹ کی مد میں 1.4ٹریلین کی جو بچت ہوئی ہے اس کا فائدہ عوام کو پہنچا یا جائے انھوں نے کہا کہ ائی پی پیز معاہدوں میں پیپلز پا رٹی، مسلم لیگ ن،پی ٹی ائی اور حکومت شامل ہیں اور مذکورہ معاہدوں میں پاچاس فیصد حصہ حکومت کا ہے جس نے عوام کا خون چوسااور عوام سے 200سو ارب روپے لوٹے گئے اور بجلی استعمال ہوئی نہیں انھوں نے کہا کہ خیبر پختون کی بجلی پانی کا پیدوار ہے جوکہ دس روپے فی یونٹ بنتی ہے اسے مرکزی حکومت عوام پر واپس 70 روپے یونٹ کے حساب سے فروخت کرتی ہے اور عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر اسے دونوں ہاتھوں سے لو ٹا جا رہا ہے جماعت اسلامی مذید اس ظلم کو بر داشت نہیں کرے گی انھوں نے کہا کہ بجلی بلوں سے ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے انھوں نے کہا کہ حکومت او ر حزب اختلاف کے ساتھ عوام کے مسائل کا کوئی فکر نہیں ہے حکومت اور حزب اختلاف کے ارکان اسمبلی نے اپنے تنخواہوں اور مرا عات میں 200فیصد بڑھانے پر اتفاق کیا جس کی جماعت اسلامی مذمت کرتی ہے انھوں نے تیمرگرہ کوٹو ہایڈیل پا ور پراجیکٹ کو فوری طور پر چالو کرنے اور اس سے لوئر دیر کو بجلی اور رائلیٹی دینے کا بھی مطالبہ کیا مقررین نے تیمرگرہ میڈیکل کالج اور تیمرگرہ ہسپتال میں ہونے والے کروڑوں کی کرپشن کی انکوائری کرنے اور اس میں ملوث افراد کے کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button