ضمنی الیکشن: تحصیل چیئرمین بلامبٹ میں مسلم لیگ ن کا جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان

Spread the love

لوئیر دیر) تحصیل چیئرمین بلامبٹ کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن نے جماعت اسلامی کی مکمل حمایت دینے کا اعلان کردیا جبکہ پی پی پی اور جے یوائی نے پہلے سے جماعت اسلامی کی حمایت کردیا ہے اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ملک فاروق اقبال جنرل سیکرٹری جاوید تاجک ایڈوکیٹ تحصیل بلامبٹ عبد القیوم تاجک،محمد نعیم روغانی نے سا بق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان جنرل سیکرٹری انجینئر یعقوب الرحمن،شاد نواز خان اور پی پی پی کے رہنماء اور تحصیل کونسلر صاحب اللہ نے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ اور عوام کی بہتر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سہ فریقی اتحاد کے امیدوار اور سابق تحصیل ناظم عمران الدین ایڈوکیٹ کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور انشاء اللہ پی ایم ایل ن کے کارکنان بھر پور انتخابی مہم میں حصہ لینے اور کامیابی کیلئے شب وروز کام کریں گے انھوں نے کہاکہ چیئرمین نہ ہونے کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ کیساتھ ساتھ ٹی ایم اے بلامبٹ کے میونسپل سروسز مکمل معطل ہے جبکہ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے تمام ابنوشی اسکمیں بند پڑ رہے ہیں انھوں نے کہاکہ سابق تحصیل ناظم عمران الدین ایڈوکیٹ کے دور اقتدار میں تحصیل بلامبٹ ٹی ایم اے نہ صرف فعال ہونے کے ساتھ ساتھ میونسپل سروسز احسن طریقے سے ہو رہے تھے تاہم پی ٹی ائی کے دور اقتدار میں ٹی ایم اے بلامبٹ مکمل طور پر دیوالیہ بن گیا ہے اور مسائل کا گڑھ بن چکا ہے انھوں نے کہاکہ ا نشاء اللہ 28اپریل کو یہاں کے عوام کھرے کوٹے میں فرق کرکے علاقہ کی تعمیر وترقی اور خوشحالی پر گامزن کرنے کیلئے چار فریقی اتحاد کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے، اس موقع پر چار فریقی اتحاد کے رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع کے قومی امور میں ہم اہنگی اور ترقی اور خوشحالی کیلئے اتحاد ناگزیر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button