سوات: مسیحی برادری کے قبرستان کے لیے 50 لاکھ روپے کا فنڈ جاری

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ) سوات میں مسیحی برادری کے قبرستان کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا۔صوبائی حکومت نے قبرستان کے لیے 50 لاکھ روپے کا فنڈ جاری کردیا۔سینٹ لوقس چرچ (چرچ آف پاکستان) مینگورہ سوات کے پادری قیصر شہباز نے سکھ کمیونٹی کے سردار ہومی سنگھ اورجاوید صدیق مسیح کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند سال قبل 2019 میں گلی گرام کے مقام پر مسیحی برادری کے لیے قبرستان کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا اور 4 کنال پانچ مرلہ کی اراضی مختص کر کے بجٹ میں اس وقت کے اقلیتی امور کے وزیر وزیر زیادہ کی کوششوں سے 75 لاکھ روپے بھی مختص کیے گئے تھے، انہوں نے کہا کہ ہم سیکرٹری اوقاف، کمشنر ملاکن ڈویژن، ڈی سی سوات شہزاد محبوب، اے سی بابوزئی آصف جواد، ایم پی اے اختر خان سمیت محکمہ اوقاف کی پوری ٹیم اور مسلم کمیونٹی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کئی سالوں سے التوا کا شکار ہمارے مسئلے کو حل کر کے قبرستان کی اراضی خریدنے اور چار دیواری کے لیے 50 لاکھ روپے جاری کر دیے ہیں اور اب یہ رقم ڈی سی سوات کے اکاؤنٹ میں آچکی ہے انہوں نے کہا کہ یہ قبرستان نہ صرف رجسٹرڈ 100 سے زائد خاندانوں کے لیے ہوگی بلکہ اس میں دیگر تمام مسیحی برادری کے لیے بھی قبروں کی جگہ فراہم ہوگی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button