امریکا میں مسافر بردار طیارہ گھر پر گر کر تباہ؛ متعدد ہلاکتیں

Spread the love

واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا سنگل انجن طیارہ ایک گھر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں مسافر اور گھر میں موجود متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں سنگل انجن والے طیارے کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے اپنے آخری رابطے میں کہا کہ انجن میں خرابی کے باعث اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑے گی۔

اس کے فوراً بعد پائلٹ نے یوم مئی کا پیغام دیا اور طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ طیارہ ایک ایسے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جہاں موبائل گھر بنائے گئے تھے۔

طیارہ ایک گھر سے ٹکرا گیا جس سے زبردست آگ لگ گئی اور گھر میں موجود کوئی بھی باہر نہ نکل سکا۔ آگ جلد ہی تین دیگر گھروں تک پھیل گئی تاہم ان گھروں کے مکین باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

آگ نے آس پاس کے درختوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس حادثے میں طیارے کے مسافروں اور لواحقین کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button