پولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد

Spread the love

پولیس اسٹیشن دروش کی کامیاب کاروائی 11 کلو سے زائد چرس برآمد.

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش احمد عیسی کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش SI حیدر حسین اور ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گاڑی کی تلاشی لینے پر ڈرائیونگ سیٹ کے پیچھے ٹول بکس میں چھپایا ہوا 11 کلو 284 گرام چرس برآمد ۔

ملزم ڈرائیور اسرار الدین سکنہ کلکٹک دروش موقع پر گرفتار , مزید تفتیش جاری۔

لوئر چترال پولیس کا عزم
منشیات سے پاک لوئر چترال

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button