
واڑی(نمائندہ نوائے دیر) پی ٹی آئی کا تھانہ چوک واڑی میں مظاہرہ، نادرا سے واڑی بازار مین چوک تک ریلی، چئیرمین پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی، منعقدہ اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ ایم پی اے یامین خان تحصیل میئر واڑی عیان اللہ خان رضاء اللہ ایڈوکیٹ ملک محمد نبی و دیگر نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جمہوری جدوجہد کی آزادی دی جائے 9 مئی کے حوالے سے پی ٹی آئی جوڈیشل انکواری کا مطالبہ کرتی ہے 10 ہزار گرفتار کارکنوں کو فوری رہائی دی جائے، فوج سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں پی ٹی آئی اور فوج کو آمنے سامنے لانا سازش ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فوری پر رہا کیا جائے۔