8سالہ بچی پر مبینہ جنسی تشدد اور انہیں قتل کرنے کے خلاف عمائدین علاقہ اور سیاسی رہنما سراپا احتجاج

Spread the love

وئیر دیر ) تحصیل منڈا مندیزو کے یتیم خانہ دار عمر میں 8سالہ بچی عا ئشہ پر مبینہ جنسی تشدد اور انہیں قتل کرنے کے خلاف عمائدین علاقہ اور سیاسی رہنما سراپا احتجاج بن کر تیمرگرہ پریس کلب کے سا منے احتجاجی مظاہرہ کیا اورپریس کانفرنس کی عمائدین علاقہ نے وقوعہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا اور ڈیڈلائن دیتے ہوئے خبر دار کیا کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر اندر اصل ملزم سامنے نہیں لا یا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل کر بھر پور احتجاج کرینگے اگر امن وامان کامسئلہ پید اہوا تو ضلعی انتظامیہ زمہ دار ہوگی پیپلز پارٹی این اے 6 کے سابق امید وار محمد حنیف خان، پی ٹی ائی ویلج کونسل کوٹکے چئیر مین افتخار انجم، جماعت اسلامی کے سابق ضلعی کونسلرزبخت زرین، نواب زادہ، اے این پی کے محمد سلیم ایڈوکیٹ، ابراھیم جان، ہیو مین رائٹ کے جہان کبیر ودیگرنے جان بحق بچی عائشہ کے والد سرتاج کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ دنوں لوئر دیر کے علاقہ منڈا مندیزوں کے یتیم خانہ دار عمر میں عائشہ نا می بچی کی پر اسرار موت پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی پر جنسی تشدد ہوا ہے اور بعد میں مبینہ طور انہیں قتل کر دیا گیاہے انھوں نے کہا کہ وہ کسی کے خلاف نہیں اور نہ کسی کو بلا وجہ بدنام کرنا چاہتے ہیں لیکن ایک یتیم بچی کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے جس سے عوام میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور ایک دینی مدرسہ اور یتیم خانہ میں بچی پر مبینہ طور جنسی تشدد سے عوام میں دینی مدارس کے حوالے سے شکوک وشبہات پیدا ہونے لگے ہیں اورعوام اپنی بچیوں کو دینی مدارس نہ بھیجوانے پر سوچنے پر مجبور ہو رہے ہیں انھوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر ایک مخصوص طبقہ ملزمان کو بچانے کے لئے سوشل میڈیا پر منفی پروپگنڈہ کر رہے ہیں کہ مذکورہ دینی مدرسہ کو بلا وجہ بد نام کیا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ وہ کسی کی بلاوجہ مخالف نہیں پولیس اور پوسٹ ما رٹم کے رپورٹ کے مطابق بچی پر جنسی تشدد ہوا ہے اور انہیں قتل کی گئی ہے اس لئے حقائق منظر عام پر لائی جائے اور اصل ملزم کی نشاندہی کرکے انہیں کڑی سزا دی جائے کیونکہ اس سے قبل گاوں خزانہ میں بھی ایک اور بچی کو جنسی تشدد کے بعد قتل کیا گیا تھا انھوں نے وقوعہ کی جوڈیشل انکوائری کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر اندر عائشہ نامی بچی کی پر اسرار موت کی رپورٹ پبلک نہیں کیا گیا تو عوام سڑکوں پر نکل کر سخت احتجاج پر مجبو رہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button