
سوات(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات ناصر محمود نے ٹریفک نظام میں مزید بہتری لانے کے لئے ڈی پی او آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ، ڈی ایس پی ٹریفک اکبر حیات خان، ٹریفک سیکٹر انچارج شکیل، سیکٹر انچارج محمد رحمان نے شرکت کی۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ نے ڈی پی او سوات کو ٹریفک میں بہتری لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کئیں۔ ڈی پی او سوات نے میٹنگ شرکاء کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک نظام میں مزید بہتری لانے کے لئے مختلف چوکوں میں سی سی ٹی کیمرے لگائے جائینگے جس کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر ڈی پی او آفس سے منسلک کیا جائے گا اور ٹریفک روانی کو مانیٹر کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹریفک وارڈن افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے ساتھ ملاقات کریں تاکہ دُکاندار حضرات سڑک کے کنارے تجاویزات قائم کرنے اور نو پارکنگ زونز میں گاڑیوں کو پارک کرنے سے گریز کریں تاکہ ٹریفک رواں دواں ہو۔