پشاور: کھیل کے میدان میں بچوں کی تعلیم اور حوصلہ افزائی کا اہمیت

Spread the love

(پشاور خلیل خان سے ) بہتر مستقبل کے لیے والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی راہنمائی اور حوصلہ افزائی کریں۔ چیئرمین خلیل عوامی اتحاد ملک محمد بلال خلیل

خلیل عوامی اتحاد تہکال بالا پشاور کی سربراہی میں محمد زوہیب خلیل شہید کی یاد میں عقاب کرکٹ کلب کے زیر اہتمام چاند ماری گراؤنڈ کے مقام پر ایک عظیم الشان کرکٹ کا ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔ جس کے آرگنائزرز شیری، ثاقب خلیل ، حمید اللہ خلیل اور اُن کے ساتھی تھے ۔ ضلع پشاور کے بہترین ٹیموں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور ہر ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔ کئی دلچسپ مقابلوں کے بعد حیدر زمان کرکٹ کلب نے فائنل میں دلچسپ معرکے کے بعد مزمل الیون کو شکست دے دیا ۔ اس ٹورنامنٹ میں مین آف دی میچ فیاض خلیل بہترین کارکردگی کی وجہ سے قرار پائے ۔ کھیل کے اختتام پر تقریب انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی خلیل عوامی اتحاد کے چیئرمین ملک محمد بلال خلیل تھے۔ خلیل عوامی اتحاد کے دیگر عہدیداروں میں یوسف خلیل ، نوشاد خلیل ، ملک طارق خلیل اور ساجد خلیل بھی موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین ملک محمد بلال خلیل نے اس موقع پر کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی اور رنر اپ ٹیم کے حوصلے کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا کھیل کود میں دلچسپی اور کارکردگی کو دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف ورزش کا بہترین ذریعہ ہے بلکہ یہ کھلاڑیوں کو منظم کر کے ٹیم ورک کے جذبے سے بھی روشناس کرتی ہے۔ ملک محمد بلال خلیل نے والدین پر بھی زور دیا کہ اپنے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی رہنمائی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں انسان کو جن ہستیوں سے سب سے زیادہ مدد ملتی ہے وہ والدین ہیں۔ جو محض پیدائش ہی نہیں بلکہ اس کی پرورش اور تربیت کا بھی سامان ہوتے ہیں۔ والدین ایسی ہستیاں ہیں کہ دنیا کی راحت اولاد کی راحت پر قربان کر دیتی ہے ۔ ان کی شفقت، اولاد کے لئے رحمت باری کا وہ سائبان ثابت ہوتی ہے، جو انھیں مشکلات اور زمانہ کی دوڈ دھوپ سے بچا کر پروان چڑھاتی ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ تعلیم اور کھیل کے ساتھ ساتھ نماز کی بھی ضرور پابندی کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button