جماعت اسلامی: ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ اور ٹیکسز کے خلاف مزاحمت کا اعلان

Spread the love

تیمرگرہ بیورو نیوز۔۔ جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر یعقوب الرحمن نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ اور ٹیکسز نفاذ کے خلاف سخت مزاحمت کی جائے گی،وفاقی حکومت اپنے احکامات سے روگردانی نہ کرئے،دو جون کی کامیاب احتجاج کے بعد 9 جون کو ائندہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ حکومت کی احکامات کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن 2069تک ہرقسم ٹیکسز کے نفاذ سے استثنیٰ ہے لیکن حکومت اب جولائی سے یہاں کسٹم ایکٹ اور ٹیکسز کے نفاذ لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جوکہ یہاں کے عوام کیساتھ ظلم اور زیادتی ہے جس کو جماعت اسلامی کسی بھی صورت قبول کرنے کو تیا ر نہیں یعقوب الرحمن نے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن دہشت گردی کیساتھ ساتھ قدرتی آفات سے دورچار ہوچکا ہے دوسرے اضلاع کے مقابلے پسماندگی میں اضافہ ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑرہاہے کہ حکومت یہاں ترقی کے بجائے مزید پسماندگی کی طرف دھکیل دینے پر تلے ہوئے ہیں انھوں نے ملاکنڈ ڈویژن سے منتخب اراکین اسمبلی پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کیساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک روارکھنے کے باوجود وہ اسمبلی میں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جوکہ یہاں کی توہین کے مترداف ہے انھوں نے کہاکہ کسٹم ایکٹ اور ٹیکسز کے ممکنہ نفاذ کے خلاف جماعت اسلامی نے دو جون کو چکدرہ انٹر چینج پر کامیاب احتجاجی دھرنا دیا تاہم ائندہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے 9جون کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں کئی اہم فیصلے کیے جائیں گے انھوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ اور ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی جس کیلئے ہرقسم قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button