صحافی خلیل جبران کے قتل پر افسوس ہوا، حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں، صدر جندول پریس کلب

Spread the love

لوئر دیر (لیاقت سیماب درانی) صحافی خلیل جبران کے قتل پر افسوس ہوا، حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کریں، خلیل جبران کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے، مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وحید خان تاجک صدر جندول پریس کلب

تفصیلات کے مطابق جندول پریس کلب کے صحافیوں کا صحافی خلیل جبران کی تعزیت اور درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت۔ اس موقع پر صدر جندول پریس کلب وحید خان تاجک، جنرل سیکرٹری نور زمان خان موسیٰ خیل، عمرخالق درانی، لیاقت سیماب، وحید مشوانی، امجد علی انزك اور شعیب ہادی بھی موجود تھے۔ صدر جندول پریس کلب وحید خان تاجک کا کہنا تھا کہ خلیل جبران ایک نڈر اور بہادر صحافی تھے۔ لنڈی کوتل میں سیاحت کے فروغ کیلئے انکی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ سینئیر صحافی خلیل جبران کی موت کا سن کر دلی افسوس ہوا۔ غم کی اس گھڑی میں جندول پریس کلب سینئیر صحافی خلیل جبران کے خاندان کیساتھ ہے اور ہر ممکن تعاون کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button