دیر لیویز کے سپاہی شاہ ولی کی بہادری، سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے پر نقد انعام سے نوازا گیا

Spread the love

دیر(بیورو رپورٹ) دیر لیویز کے سپاہی شاہ ولی نے گذشتہ روز پناہ کوٹ کے مقام پر سیلابی ریلے میں پھنسے رکشہ میں سوار افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے سمیت رکشہ کو رسی سے باندھ کر مزید نقصان اور سیلابی ریلہ میں بہہ جانے سے بچالیا تھا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمانڈنٹ دیر لیویز نوید اکبر نے دیر لیویز سپاہی شاہ ولی کو بہترین کارکردگی پر نقد انعام دےرہے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ دیر لیویز نےدیر لیویز کے جوانوں کے ڈیوٹی کو سراہا ان کی حوصلہ افزائی کی اور جوانوں کو مزید بہتر ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایات جاری کئے۔
ڈپٹی کمشنر کمانڈنٹ دیر لیویز کا کہنا تھا کہ دیر لیویز کے جوان سخت موسمی حالات میں ریسکیو اپریشن میں پیش پیش رہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button