
لویر دیر)
ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین محمد فواد کے خصوصی ہدایت پراور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع دیر پائین کاشف احسان کے زیرِ نگرانی ریاض احمد (اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر) اور شبیر احمد(فوڈ انسپکٹر) نے عوامی شکایت پر پنجاب آٹا اور گھی کے کم وزن پر تیمرگرہ بازار میں کاروائی کرتے ہوئے مختلف کریانہ سٹورز کا معائینہ کیا گیا جس میں تمام پنجاب آٹا اور گھی ڈیلرز کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی کہ پنجاب آٹے کے تھیلے اور گھی کے وزن میں کمی برداشت نہیں کی جائیگی۔ بصورت دیگر متعلقہ پنجاب آٹا اور گھی ڈیلرزکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
لویر دیر)چیرمین پی ٹی آئی اورسیز پاکستان لوئر دیر اور چیرمین یوسی دانوں میاں احمد صادق کا گورئمنٹ پرائمری سکول دانوہ کا وزٹ، مارئنگ اسمبلی میں بہترین نظم پیش کرنے پر سکول طلباء کو نقد انعام سے نوازا۔اس موقع پر سکول کے مختلف سیکشز کا وزٹ کیا اور بہترین منیجمنٹ اور کارکردگی پر سکول سٹاف اور اساتذہ کو شاباش دی۔