خلا میں موجود کچرے کو کیسے ختم کیا جائے؟ منصوبہ سامنے آگیا

Spread the love

اوساکا: ایک جاپانی اسٹارٹ اپ کمپنی نے نیوکلیئر فیوژن انرجی کے لیے ڈیزائن کردہ لیزر کا استعمال کرتے ہوئے خلائی ردی کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

اوساکا میں قائم کمپنی X-Fusion دنیا کی سب سے طاقتور لیزر بنا کر ایک نئے آئیڈیا کے ساتھ مداری ملبے کے مسئلے سے نمٹنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ڈائیوڈ پمپڈ سالڈ اسٹیٹ (DPSS) لیزر کو ہائیڈروجن ایندھن کے گولے کو ایک انتہائی طاقتور شہتیر کے ساتھ دھماکے سے اڑا کر فیوژن ری ایکشن شروع کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا

(یہ بالکل وہی عمل ہے جو قدرتی طور پر سورج پر ہوتا ہے)۔

اس عمل کے ذریعے، کمپنی نے محسوس کیا کہ اس ٹیکنالوجی کو لیزر کو خلا میں بھیجے بغیر زمین کے گرد خلائی ملبے کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کازوکی ماتسو نے کہا کہ خلائی ملبے کو تباہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے لیزرز جوہری فیوژن میں استعمال ہونے والے لیزرز کے مقابلے میں کم طاقتور ہوتے ہیں،

لیکن انھیں تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے کہ انھیں خصوصی آئینے سے کنٹرول کرنا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button