تیمرگرہ: جماعت اسلامی کا مہنگائی، بد امنی، اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

Spread the love

لوئیر دیر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حاٖفظ نعیم الرحما ن کی کال پر تیمرگرہ میں بھی مہنگائی، بد امنی، دہشت گردی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف ریلی نکالی گئی او ر گورگوری چوک میں احتجاجی مظا ہرہ کیا گیا جس سے ضلعی امیر اعز ازلملک افکاری، جنرل سیکرٹری یعقوب الرحمان، جماعت اسلامی لوئر دیر کے یوتھ صدر عتیق الرحمان، اور تحصیل تیمرگرہ امیر ملک شیر بہادر خان نے خطاب کرتے ہوئے ملک میں دہشت گردی، بد امنی، مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں تاریخی مہنگائی ہے ادویات، اور اشیاء خور د نوش کی قمیتیں آسمان سے با تیں کر رہی ہے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے عوام پریشان اوربجلی کی بھاری بھر کم بل داخل کرنے سے قاصر اور بجلی کی بلوں کی ادائیگی کے لئے عوام گھر کا سامان فروخت کرنے اور قرض لینے پر مجبو رہیں انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم خود اعتراف کرچکے ہیں کہ پاکستان کا بجٹ ائی ایم ایف کی ہدایات پر تیار کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوا کہ ملک پر حکمرانوں کا اختیار نہیں ہے ائی ایم ایف کی ہدایات پر ہر چیز پر ٹیکس لگا یا گیا اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے عوام کی کمر توڑ دی گئی پاکستان 75سالوں میں ترقی کے بجائے تنزلی کی جانب جا رہا ہے جس کی زمہ داری جرنیل اور سیاست دان ہیں ملک میں وسائل کی کمی نہیں لیکن اس کے لئے ایما ندار قیادت کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ مہنگائی، بد امنی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی پاکستان کا اسلام آباد ڈی چوک میں تاریخی دھرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button