
سوات(بیورورپورٹ) سوات کی تحصیل کبل کے علاقے غوریجو میں ناخلف بیٹے نے وقتی تکرار ہرطیش میں آکر اپنی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ایس ایچ او تھانہ کانجو گوہرعلی کے مطابق ملزم عمران ولد محمد طاہر سکنہ سردان مٹہ حال غویجو برہ بانڈئی نے معمولی وقتی تکرار پر فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل کردیااورورادت کے بعد فرار ہوگیا پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے کبل اسپتال منتقل کردیا اور ملزم کا تعاقب کرتے ہوئے اس کو گرفتار کرلیا ہے ۔