
دیر (بیورو رپورٹ)
27 اکتوبر 2024″ یوم سیاہ کشمیر ” کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ دیر بالا کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس میں پروگرام اور واک منعقد ہوا۔
ڈی سی نوید اکبر کی قیادت میں
27 اکتوبر ” یوم سیاہ کشمیر ” کشمیر ڈے کہ موقع پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد ہوا۔پروگرام می ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عمر بن ریاض , تحصیلدار دیر , تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے آفسران , شہریوں، سول سوسائٹی, میڈیا نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا ایک منٹ خاموشی اختیار کی گٸ کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہاتھوں کا چین بنایا گیا اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے پڑاٶ پل تک واک کا اہتمام کیا گیا شرکإ نے پاکستان اور کشمیر کے حق میں نعرہ بازی کی اور کشمیری مظلوم عوام کے حقوق خودارادیت کا مطالبہ کیا-
ڈپٹی کمشنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر دن کا مقصد کشمیریوں کی جہد و جہد آزادی اور بھارتی افواج کے مظالم کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانا اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کر نے کی استدعا ہے –