
گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی پشاور اور دی فاؤنڈیشن فار رورل ڈویلپمنٹ (ایف آر ڈی) پشاور، خیبرپختونخوا، پاکستان کے درمیان ایک مفاہمتی سمجھوتے پر دستخط کرنے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔
وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت اور چیف ایگزیکٹو ایف آر ڈی عظمت خان نے مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دستخط کئے۔
اس ایم او یو کا مقصد پاکستان میں آب و ہوا کے لحاظ سے سمارٹ زراعت ، دستیاب وسائل سے خوراک کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے، تحقیق، تربیت ، تخلیقی صلاحیتوں سے فوائد حاصل کرنے، کمیونٹی کی ترقی، اور پائیدار ترقیاتی منصوبوں کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ زراعت، دیہی ترقی اور کمیونٹی کو بااختیار بنانے میں مشترکہ اہداف حاصل کرنے کے لئے دونوں اداروں کے وسائل سے فائدہ اٹھانا ، کاشتکاری کے ذریعے سبزیوں کی متوازی باغبانی کے بارے میں علم اور تکنیکی معلومات کو بڑھانے کے لئے کوآپریٹو فریم ورک کرنا ہے، اس طرح چھوٹے زمینداروں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا، خیبر پختونخواہ حکومت کے محکمہ زراعت کے توسیعی ایجنٹوں کی استعداد کار میں اضافہ کرنا بھی ہے جس میں حکومت کی توسیعی خدمات کے ذریعے ادارہ جاتی بنانے کا ایک ماڈل پیش کیا گیا ہے اور یونیورسٹی و ایف آر ڈی حکومتی توسیعی خدمات کے ذریعے ان طریقوں کو ادارہ جاتی بنانے کے لئے ایک ماڈل کی نمائش کریں گے۔ دونوں فریق زراعت، مویشی پالنا، دیہی ترقی اور قدرتی وسائل کے انتظام میں مشترکہ تحقیقی منصوبوں پر متفق ہوگئے اور جدید و پائیدار زرعی طریقوں کی ترقی، طلباء، فیکلٹی اور کمیونٹی ممبران کے لئے تربیتی پروگرامز، ورکشاپس، سیمینارز کا اہتمام کرنا، خواتین و حضرات کو مرکزی دھارے میں شامل ہونے، سماجی آگاہی اور آفات کے خطرے میں کمی لانے پر توجہ مرکوز کرنے والی تعمیری صلاحیتوں کے اقدامات میں تعاون کرے گیں۔ معاش اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے، دیہی علاقوں میں غیر رسمی تعلیم اور مہارت کی ترقی کو فروغ دینا، زراعت اور دیہی علاقوں پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں، ماحولیاتی لچک کو بڑھانے کے لئے پائیدار طریقوں کا فروغ ہیں۔ اس تناظر میں زرعی یونیورسٹی، پشاور مشترکہ تحقیقی اور تربیتی پروگراموں کے لئے مہارت کی فراہمی، یونیورسٹی کی تعلیمی اور تحقیقی سہولیات تک رسائی کو آسان بنانے اور پی ایچ ڈی اور ایم ایس سی کے طلباء کی شرکت میں تعاؤن کرے گی جبکہ ایف آر ڈی کمیونٹی پروجیکٹس کے لئے تعلیمی اور تکنیکی مدد، منصوبوں کے لئے علمی اور تحقیقی معاونت کی فراہمی اور تربیتی سیشنز اور ورکشاپس کا اہتمام کرے گے۔
اس کے علاوہ دیگر امور پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر اوریک پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف، ری فوڈ پروجیکٹ کے مینجر سید شاہ، دی فاؤنڈیشن فار رورل ڈویلپمنٹ کے ماسٹر ٹرینر و ایگریکلچر ایڈوائزر قاضی محمد عجواد، مانیٹرنگ آفیسر شمائلہ مرتضٰی، صوبائی کوآرڈینیٹر ہیلویٹاس سوئس انٹرکوآپریشن پاکستان منور خان خٹک بھی موجود تھے۔