تیمرگرہ: ٹریفک اہلکار سید محمد خان کی ریٹائرمنٹ تقریب، خدمات کو خراج تحسین

Spread the love

لوئیر دیر) پولیس کی ڈیوٹی عین عبادت ہے۔اچھے فرایض سر انجام دینے والے اہلکار ہمیشہ عوام کی دلوں میں زندا ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انوار الدین نے تیمرگرہ ریسٹ ہاؤس میں ٹریفک اہلکار سید محمد خان کی تقریب ریٹائرمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ٹریفک انچارج انسپکٹر خان نظر خان،نائب انچارج عزیز خان،انجمن تاجران، سول سوسائٹی کے افراد اور ٹریفک اہلکاران بھی موجود تھے،الوداعی تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہو? سید محمد خان کے خدمات کو سہراتے ہوہے کہا کہ سید محمد خان نے ہمیشہ ایمانداری و فرض شناسی کیساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیا ہے اور ہمیشہ ٹریفک کی روانی کے ساتھ عوام کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش ایا ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں یاد ہو گے۔ انہوں نے کہا کہ سید محمد خان نے اپنے زندگی کے قیمتی 38 سال عوام کی خدمت کیلئے صرف کی ہیں جو بڑی قربانی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ پولیس کی ڈیوٹی عین عبادت ہے اور ہمیشہ دوران ڈیوٹی پولیس و ٹریفک اہلکاران عوام کے ساتھ بہتر برتاو کا مظاہرہ کریں،اس موقع پر شرکاء نے بہترین خدمات کی اعتراف میں سید محمد خان کو تحائف اور پھولوں کے ہار پیش کر دیں۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button