لوئیر دیر: 8 ستمبر کو انسانی سمندر اسلام آباد کی طرف ہوگا، عمران خان کو رہا کیا جائے

Spread the love

لوئیر دیر) صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن اورانصاف یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو ملک بھر سے انسانی سمندر کا رخ اسلام آباد کی جانب ہوگا ملک پر فارم 47 کے جعلی حکومت اور پی ٹی ائی کی منڈیٹ چور حکومت قائم ہے 22دسمبر کو راولپنڈی ترنول کا جلسہ پی ٹی ائی قیادت نے ایک مصلحت کے ملتوی کیا 8ستمبر کو ہر حال میں اسلام آباد میں جلسہ کرینگے اور ملک بھر سے انسانی سمندر کارخ اسلام آباد کی جانب ہوگا عمران خان کو زیادہ دیر تک پابند سلال نہیں رکھا جاسکتا ہے عمران خان کو رہا کرکے دم لینگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے تیمرگرہ ریسٹ ہاوس میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن سے پی ٹی ائی لوئر دیر کے ارکان قومی اسمبلی محمد بشیر خان، سید محبوب شاہ، ارکان صوبائی اسمبلی، ملک شفیع اللہ خان، محمد اعظم خان، عبید الرحمان، انصاف یوتھ ملاکنڈ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری راحت فاروقی، شفت آیاز سید عبید جان، صہیب خان، میاں سجاد، تحصیل خال چئیر مین اشفاق منیر، کاشف خان ودیگر نے بھی خطاب کیا انھوں نے کہا کہ تمام تر ہتھکنڈوں، رکاوٹوں اور مشکلات کے باجود پی ٹی ائی نے 8 فروری کے الیکشن میں بھر پو ر کامیابی حاصل کرکے ملک کی سب سے بڑی سیاست جماعت کے طور پر ابھری لیکن ایک سازش کے تحت اسٹبلشمنٹ نے پی ٹی ائی کی منڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر اسے چوری کرلیااور اب ملک پر فارم 47 کے جعلی حکومت قائم ہے اور عمران خان کے ساتھ ظلم اور نا انصافی ہورہی ہے پی ٹی ائی کے سینکڑوں کارکنان جیلوں میں اور بعض پر ملٹری کورٹس میں مقدمات چل رہے ہیں لیکن ان تمام پر اوچھے ہتھکنڈوں کے باجود پی ٹی ائی کے کارکنان کے حوصلے بلند ہیں انھوں نے کہا کہ ملک میں ائین اور قانون پر عمل درامد نہیں کیا جا رہا ہے پاکستان میں کوئی سیاسی جماعت پی ٹی ائی کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہے لوئر دیر پی ٹی ائی کا گڑھ ہے انھوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ پی ٹی ائی کی قیادت پر سوشل میڈیا کے زریعے تنقید نہ کرے کیونکہ پی ٹی ائی کی قیادت جلسوں کے ملتوی کرنے کے حوالے سے سوچ بوجھ رکھتے ہیں انھوں نے عمران خان اور تمام پابند سلاسل کارکنوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button