
لوئیر دیر)دیر قومی جرگہ کی کوششیں کامیاب تیمرگرہ شگو کس کے دو فریقوں کے درمیان 30سال دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تیمرگرہ کے نواحی علاقہ شگو کس میں 1993سے خائستہ رحمان اور گل بہادر کے خاندانوں میں دشمنی چلی آرہی تھی جس میں ایک فریق سے دو افراد جبکہ دوسرے فریق سے ایک شخص جان بحق ہوگئے تھے دیر قومی جرگہ نے فریقین کے درمیان صلح کی کئی بار کوششیں کئے جوکہ بالا خر کامیاب ہوگئے اس حوالے سے مقامی ہوٹل میں فریقین کے درمیان صلح کی ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلعی انتظامیہ افسران، دیر قومی جرگہ اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی قومی جرگہ نے فریقین کو بغل گیر کرایا اوراس دوران فریقین سے صلح کرانے کی تحریری فیصلہ بھی دستخط کر ایا صلح کی بڑی تقریب سے دیر قومی جرگہ کے چئیر مین صاحب زادہ محمد یعقوب خان، جما عت اسلامی کے صوبائی نائب امیر اور امید وا رقومی اسمبلی مولانا محمد اسماعیل، امیر جماعت اسلامی لوئر دیر اعزازلملک افکاری، سابق ایم پی اے حاجی سعید گل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالولی خان، سابق ایم این اے مولانا اسد اللہ، انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انوارلدین ڈی ایس پی سید احمد خان، جماعت اسلامی لوئر دیر کی جنرل سیکرٹری یعقوب الرحمان، اور دیر قامی پاثو ن کے سرپرست اعلیٰ ملک جہان عالم خان یوسف زئی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کے درمیان صلح کی تقریب خوش ائیند اور فریقین کے تعاون کی وجہ سے جرگہ ان کے درمیان صلح کرانے میں کامیا ب ہوگئی انھوں نے کہا کہ عدالتوں میں بروقت انصاف نہ ملنے کی وجہ سے کئی کئی سالوں تک عدالتوں میں کیسز چلتے ہیں جبکہ عدالتوں کے فیصلوں سے بھی فریقین کے درمیان تلخی ختم نہیں ہوتی انھوں نے دیر قومی جرگہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب تک آراضیات کے پرانے تنازعات سمیت متعدد تنازعات کو حل کیا انھوں نے کہا کہ جرگہ عوامی مقدمات اور تنازعات حل کرنے کا اہم اپشن ہے۔