
ضلعی انتظامیہ دیر پائین۔
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب سلیم عباس کلاچی ، جناب شفیع اللہ خان (ایم۔ پی۔ اے۔ پی کے 16 ) جناب عبیدالرحمن (ڈیڈک چئیرمین / ایم پی۔ اے پی کے 17 ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن دیر لوئر کے وفد ۔ڈاکٹر وقار عالم ، ڈاکٹر نجیب اللہ (صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسیشن) ، ڈاکٹر وحیداللہ (چئیرمین ینگ ڈاکٹر ایسوسیشن) ، ڈاکٹر لیاقت خان ، ڈاکٹر رفیع اللہ کے ساتھ ڈی۔ ایچ ۔ کیو ہسپتال تیمرگرہ کے مختلف مسائیل کے حوالے سے میٹنگ۔
۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ینگ ڈاکٹر ایسوسیشن کے مطالبات کو صوبائی حکومت کے ارسال کی جائے جائیگی ۔ مل بیٹھ کر ہسپتال کے تمام ایشوز کوحل کریں گے۔ احتجاج کسی مسئلے کا حل نہیں۔ اس فورم میں موجود ہر ایک ہسپتال کے مسائیل حل کرنا چاہتے ہیں۔ تیمرگرہ ہسپتال کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کی گئی۔ ہسپتال سٹاف کے فزیکل وریفیکیشن پر کام جاری ہیں۔ ینگ ڈاکٹر کے تمام مطالبات اور تیمرگرہ ہسپتال کے حوالے سے ایک رپورٹ مرتب کرکے منتخب نمائیندگان کو بھی دی جائیگی تاکہ صوبائی سطح پر اس کو فالو آف کرسکیں۔ ینگ ڈاکٹر کے ایسوسیشن فی الحال اپنے سٹرائیک ایک ہفتے تک موخر کریں۔ کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ لازمی سروس ، طبی سہولیات کی فراہمی جاری رکھیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ایم۔ ایس ڈی۔ ایچ ۔ کیو ہسپتال تیمرگرہ ڈاکٹر علی اضغر کے ساتھ میٹنگ کی اور ان سے ہسپتال میں علاج معالجہ اور طبی سہولیات جاری رکھنے اور اس حوالے سے رپورٹ جمع کرنے کی احکامات جاری کئے۔