
لوئیر دیر) دیر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز انتخا بات کا پہلا مرحلہ مکمل 11رکنی ایگزکیٹوممبرز بلا مقابلہ منتخب دیر چمبر آف کامرس کے الیکشن کمیشن جاوید اقبال نے دیر چمبر آف کا مرس کے انتخا بات کے پہلے مرحلے میں 11رکنی ایگزکیٹو ممبران محمد ارشاد، نثار زادہ،عنا یت اللہ، جنید اقبال، محمد شعیب، شرافت بی بی، محمد اسحاق، ہارون خان، آصف حسین، بلال احمد، مراد خان کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیاالیکشن کمیشن کے مطابق دیر چمبر آف کا مرس کے صدر، سینئر نائب صدر،ا ور نائب صدرکے امیدوا ران 21ستمبر تک کا غذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کے عہدوں کا الیکشن30 ستمبر تک مکمل کیا جا ئیگا۔