
جا معہ فاروقیہ حاجی آبا دلوئر دیر ایک عظیم دینی درسگاہ جس کا ملک کے ممتاز علماء کرام، شیوخ اور فوجی حکام کئی بارورہ کرچکے ہیں
جا معہ فاروقیہ حاجی آباد کا سالانہ کروڑوں روپے خرچہ مخیر حضرات برداشت کرتے ہیں تاہم بڑھتی اخراجات کے پیش نظر جامعہ فاروقیہ مقروض ہے جس کے لئے مخیر حضرات کی مالی مدد کی تعاون کی ضرورت ہیں
جا معہ فاروقیہ حاجی آباد کا شمار لوئر دیر کے معروف دینی مدارس اور درس گاہوں میں ہوتا ہے یہ ضلعی ہیڈ کواٹر تیمرگرہ سے تقریبا 6کلومیٹر کے فاصلے پر گاوں حاجی آبا دمیں واقع ہے جامعہ فاروقیہ حاجی آباد کے مہتمم خالد یوسف زئی کا تعلق علاقے کے نامی گرامی خاندان اور یوسف زئی قبیلے سے ہیں وہ اپنے خاندان کا چشم وچراغ ہے ان کے دیگر بھائی فوج، موٹروے سمیت دیگر محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہیں ان کا والد صوبیدارملک حاجی تاج محمد خان مرحوم بھی علاقہ کے ایک معروف اور نامی گرامی سیاسی و سما جی شخصیت تھے تاہم جا معہ فاروقیہ حاجی آباد کے مہتمم خالد یوسف زئی نے دنیا کے بجائے اخرت کو تر جیح دیکر جامعہ فاروقیہ کی خدمت اور اہتمام کا بیڑا اٹھاکر دین کی خدمت کے لئے خود کو وقف کر رکھا ہے جا معہ فاروقیہ کے حوالے سے مہتمم خالد یوسف زئی نے بتا یا کہ مذکورہ جا معہ کا سنگ بنیاد 2003میں رکھا گیا اور ان کا جا معہ19کنال آراضی پر مشتمل ہیں جامعہ فاروقیہ کا بلڈنگ کئی منزلہ اور خوبصورت عمارت جبکہ اس کا وسیع سبزہ زار اور کا رپارکنگ بھی ہے جا معہ فاروقیہ میں جدید طرز تعمیر کاجا معہ مسجد بھی موجود ہیں جس میں مدرسہ کے سینکڑوں طلباء کے علاوہ مقامی لوگ بھی نماز پڑھنے آتے ہیں طلباء کے لئے واش رومز کا بھی صاف ستھرا انتظام موجود ہیں جامعہ فاروقیہ میں رہائشی طلباء کی تعداد 450ہیں جس میں لوئر دیر، اپر دیر،باجوڑ،مردان اور نوشہرہ، چترال کے طلباء زیر تعلیم ہیں طلباء کی تفریح اور کھیل کود کے لئے تین کنال پر مشتمل کھیل کود کا الگ میدان بھی موجود ہیں مدرسہ کا 64 ہزار فٹ پر مشتمل چار منزلہ عما رت تعمیر کے اخری مرا حل میں ہے جس میں 150 واش رومز، ایک وسیع مطبخ،ایک امتحانی ہال، جبکہ علما ء کرام اسا تذہ کے لئے رہائشی 9 کوارٹرز بھی زیر تعمیر ہیں جس میں 3 کوارٹر ز مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 6 کوا ٹرز زیر تعمیر ہیں فاروقیہ حاجی آباد کے طلباء کے لئے عصری علوم کے لئے دریا ئے پنجکوڑہ کے کنارے 43 کنال آراضی حاصل کی گئی ہے جبکہ پرانے مدرسہ میں ایک دارلقراں جس میں حفاظ کرام کو جدید تقاضوں کے مطابق حفاظ ایجوکیشن کے تحت عربی، انگریزی، تفسیر،خطاطی سکھانے سمیت جماعت نہم اور جماعت دہم کی تعلیم کو جدید علوم سے روشناس کرنے کے لئے کمپویٹر لیب کا منصوبہ مستقبل قریب میں زیر غور ہیں جبکہ فیمل غیر رہائشی طالبات کی تعداد 780ہیں اور مدرسہ کے 1300طلباء مختلف مساجد میں پڑھ رہے ہیں مدرسہ میں تدریسی علماء کرام کی تعداد 22جبکہ 15خواتین معلمات ہیں ایک سوال کے جواب میں خالد یوسف زئی نے بتایا کہ اب تک ان کی جا معہ فاروقیہ سے اب تک کثیر تعداد میں علماء کرام فارغ ہوکر مختلف مساجد اور مدا رس میں درس وتدریس کی خدمات انجام دیں رہے ہیں مدرسہ کے طلباء کی تبلیغی محنت سے اخلاقی تربیت کی جا رہی ہیں انہیں ناظرہ، قاعدہ اور حفظ پڑھا یا جا رہا ہے اوربیشتر طلباء تبلیغی سہ روزہ لگاتے ہیں جبکہ سال میں بھی تبلیغ میں جاتے ہیں طلباء کی علاج معالجہ کے لئے جامعہ مدرسہ میں فرسٹ ایڈ کی سہولیات کے لئے بھی بندو بست کیا گیا ہے ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جامعہ فاروقیہ حاجی آباد میں داخل طلباء کو دو وقت کا کھانا اور چائے دیا جا تا ہے اور انہیں مختلف قسم کی مینو کے مطابق معیاری کھانا دیا جا تا ہے جس پر ما ہانہ 22لاکھ سے لیکر 25لاکھ تک خرچہ آتا ہے ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جامعہ میں درس نظامی، اور حفظ القرآن کی تعلیم دی جارہی ہیں طلباء کو جا معہ میں داخلہ کو میرٹ پر دیا جا تا ہے جس کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا جا تا ہے جس میں صرف اہل اور ہونہار طلباء کو داخلہ جا تا ہے کسی کو سفارش پر داخلہ نہیں ملتا ہے جامعہ مذکورہ کاحسین امتزاج یہ ہے کی طلباء کو دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی دی جا رہی ہے پانچ سال سے اس جامعہ کے طلباء دینی علوم میں صوبائی اور ملکی سطح پر پوزیشن ہولڈر ر ہے ہیں میٹرک اور ایف اور بی اے کے امتحانات میں جا معہ کے طلباء نے ملاکنڈ تعلیمی بورڈ میں عصری علوم میں پوزیشن لے چکے ہیں جبکہ دینی علوم میں بھی یہاں کے طلباء نے ملکی سطح پر پوزیشن لیکر اپنے جا معہ کا نام روشن کی ہے انھوں نے بتایا کہ جا معہ فاروقیہ حاجی آباد وفاق المدارس کے ساتھ رجسٹرڈ ادارہ ہے ان کا کہنا تھا کہ جامعہ فاروقیہ کے اسا تذہ علماء کرام کی تنخوا ہیں نہ ہونے کے برابر ہو تے ہیں تا ہم وہ دینی جزبہ اور دینی علوم کی ترویج کی خاطر اپنے معمو لی تنخواہوں پر گزا رہ اور بسر اوقات کر تے ہیں جامعہ فاروقیہ حاجی آباد میں فارغ التحصیل طلباء علماء کرام کے ہر سال دستار بندی کا روح پرور تقریب کا انعقاد کیا جا تا ہے جس میں ممتاز علماء کرام کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیت،افسران، تبلیغی حضرات کے علاوہ بڑی تعداد میں دور دراز علاقوں سے شرکت کرنے اتے ہیں اب تک جامعہ فاروقیہ کا کمانڈنٹ دیر سکاوٹس اور ملک بھر کے ممتاز علماء کرام، شیوخ قدم رنج فرما ئے ہیں اور یو جامعہ فاروقیہ حاجی آباد دینی مدارس میں ایک ممتاز مقام حاصل چکی ہے تاہم مذکورہ جامعہ مدرسہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی صورت میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود جنریٹر چلا یا جا تا ہے جس پر ما ہانہ بھاری خرچہ آتا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ایک بڑے سولر سسٹم کی سخت ضرورت ہے جامعہ فاروقیہ کا سالانہ خرچہ کروڑوں روپے ہیں جوکہ مخیر حضرات کی تعاون سے برداشت کیا جا تا ہے لیکن پھر بھی مذکورہ مدرسہ مقروض ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ مخیر حضرات جامعہ فاروقیہ حاجی آباد کا خرچہ برداشت کرنے کے لئے دل کھول کر تعاون کرے تاکہ کسی رکاوٹ کے بغیر مذکورہ جامعہ کا سسٹم چلتا رہے۔
(رپورٹ: رحمت اللہ سواتی)