
سوات(بیورورپورٹ)سوات میں بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس سپاہی برہان علی کی نماز جنازہ جاوید اقبال شہید پولیس لائنز کبل سوات میں اداکی گئی۔نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈڈویژن محمد علی خان، بریگیڈیئر عامر، ڈی پی او سوات ڈاکٹر زاہد اللہ، ڈی سی سوات شہزاد محبوب، ایڈیشنل ایس پی غلام صادق، ایس پی اپر سوات شوکت علی، ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان، ایس پی ہیڈ کوارٹر ظہور احمد سمیت دیگر پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔
شہید پولیس کانسٹیبل برہان علی کے جسد خاکی پر آر پی او مالاکنڈ و دیگر افسران نے پھولوں کے گلدستے رکھے اور پولیس کے دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔