پاکستان میڈیا کلب نے ملاکنڈ ڈویژن کےلئے کابینہ کا اعلان کردیا

Spread the love

چکدرہ (احسان دانش) پاکستان میڈیا کلب نے ملاکنڈ ڈویژن کےلئے کابینہ کا اعلان کردیا ، ڈاکٹر محبوب علی سیکرٹری جنرل ، شوکت یوسفزئی اور سمیرا خان جائنٹ سیکرٹریز جبکہ شاہ فیصل افغانی ترجمان مقرر ، ایگزیگٹیو باڈی میں تمام ضلعی پریس کلبوں کے صدرو شامل ، تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیا کلب کے چئیرمین ضیاء خان نے ملاکنڈ ڈویژن کے پریس کلبوں اور صحافیوں پر مشتمل سوات چپٹر کے عہدیداروں کا اعلان کردیا جس کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن سوات چپٹر کےلئے ڈاکٹر محبوب علی یوسفزئی سیکرٹری جنرل ، شوکت علی بونیری اور سمیرا خان جائنٹ سیکرٹریز جبکہ شاہ فیصل افغانی ترجمان مقرر کئے گئے اسی طرح ایگزیگٹیو باڈی میں ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے صدر اسماعیل انجم ، ملاکنڈ پریس کلب کے چئیرمین ربنواز ساغر ، بونیر پریس کلب کے صدر محب الحق ، شانگلہ پریس کلب کے صدر افتاب حسین ، دیر بالا پریس کلب کے صدر ذاہد جان اور چترال پریس کلب کے صدر ظاہر الدین شامل ہیں ۔ نو نتخب عہدیداروں نے قومی سطح پر مثبت صحافت کے فروغ اور کارکن صحافیوں کے فلاح و بہبود کےلئے بھر پور جدو جہد کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button