
لوئر دیر (احسان اللہ شاکر)
ستمبر کے آخری ہفتے کو ‘خواتین کا ہفتہ’ سمجھا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر لوئر دیر نے خواتین کا ہفتہ منایا اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تیمرگرہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر آگاہی سیشن کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر زہرہ اور اسسٹنٹ ڈی سی آفس سارہ کائنات تھے،تقریب کے موقع پرطالبات نے چارٹ بنا کر اور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے تقاریر پیش کرتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، خواتین کے حقوق کی اہمیت اور معاشرے میں ان کے کردار کو اجاگر کیا۔ تقریب سے اپنی خطاب میں پروفیسر زہرہ نے اسلامی نقطہ نظر سے خواتین کے حقوق کی وضاحت کی اور اس بات پر زور دیا کہ اسلام خواتین کو اہم حقوق دیتا ہے اور انہیں بااختیار بنانے اور معاشرے میں فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سارہ کائنات نے خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین کو تعلیم، کیریئر اور قائدانہ کردار میں مساوی مواقع فراہم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی، اس موقع پر دیگرخواتین اساتذہ نے خواتین کو معاشرے میں درپیش اہم مسائل کا خاکہ پیش کیا اور خواتین کو بااختیار بنانے کے طریقے تجویز کیے گئے، جیسے کہ تعلیم، معاشی آزادی، اور مساوی حقوق کو یقینی بنانا۔
سیشن کے اختتام پر شرکاء کو تعریفی اسناد کیساتھ مہمان خصوصی اور دیگر نمایاں افراد کو شیلڈز اور دیگر خصوصی تحائف بھی پیش کیے گئے۔