
سوات(بیورورپورٹ) سوات کے علاقے کوکارئی میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ کوکارئی پولیس کو اطلاع ملی کہ کچہ کوٹ علاقہ کوکارئی میں قتل کی واردات ہوئی ہے، جس پرایس ایچ او تھانہ کوکارئی زاہد اللہ پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ گئے جہاں پر مسماۃ (ف) زوجہ فواد علی سکنہ کچہ کوٹ کوکارئی قتل شدہ پڑی تھی۔ تھانہ کوکارئی پولیس نے سید انور ولد معمبر ساکن گداکوٹ کوکارئی کی مدعیت میں آیف آر درج کراتے ہوئے ملزم کے گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغازکیا۔ تھانہ کوکارئی پولیس نے قتل میں ملوث ملزم (شوہر) فواد علی کو چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلی ہے وجہ عناد گھریلو تنازعہ ہے۔
۔۔۔۔