
سوات (بیورورپورٹ) تحصیل کبل جاونڈ میں ٹریفک حادثہ۔ چکدرہ سے آنے والی موٹرکار حادثہ کا شکار ہوگئی۔ بچوں اور خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو1122 اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کبل ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق چکدرہ سے کبل آنے والی موٹرکار تحصیل کبل کے علاقہ جاونڈ میں حادثہ کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ گاڑی میں سوار دو بچوں اور دو خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ رابطہ پر ریسکیو1122اہلکار فوری طور جائے وقوعہ پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبل منتقل کردیا۔زخمیوں کو طبی امداد فراہمی کے بعد فارغ کردیاگیا۔یادرہے کہ زخمی تمام افراد کا تعلق چکدرہ سے بتایا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔