
واڑی(نمائندہ نوائے دیر) شہید بینظیر بٹھو یونیورسٹی شرینگل کے ملازمین کا حقوق کی حصول کیلٸے احتجاجی مظاہرہ، گزشتہ روز یونیورسٹی ملازمین نے ایڈمنیسٹریشن بلاک کے سامنے علامتی احتجاج کیا۔اس موقعہ پر مآس ویلفیر ایسو سی ایشن کے صدر خرم مراد کا کہنا تھا کہ ھم نے یونیورسٹی انتظامیہ، وائس چانسلر اور رجسٹرار کو بارہا اپنے مطالبات سے آگاہ کیا ہے اور ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کیلٸے ہر ممکن کوشش کی تاہم انتظامیہ کیجانب سے بار بار یقین دہانی کی باوجود اب تک کوٸی مثبت رد عمل سامنے نہیں آیا، ان کے مطابق علامتی طور پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں، اگر مطالبات نہیں مانے گٸے تو اگلے دن سے مکمل ہڑتال کریں گے۔ مآس ویلفیر ایسوسی ایشن کے صدر خرم مراد، جنرل سیکرٹری حسن زیب، انفارمیشن سیکرٹری رحیم اللہ عادل و دیگر نے ہاتھوں پر کالے پٹیاں باندھ کر یونیورسٹی ملازمین کے حقوق کے حصول کیلٸےاپنا احتجاج یکارڈ کرایا۔