تھانہ شاہ پولیس کی کامیاب کارروائی، 2 کلو آئس سمگلنگ ناکام، میاں بیوی گرفتار

Spread the love

تھانہ شاہ پولیس کی لیڈیز کے ہمراہ کامیاب کاروائی، گاڑی کے ذریعے لاکھوں روپے مالیت کی دو کلوگرام آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام، خاتون اپنے شوہر سمیت گرفتار

پشاور( خلیل خان سے ) اے ایس پی چمکنی محمد حسیب اشرف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور طارق خان ، ایڈیشنل ایس ایچ او خورشید عالم نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، جبکہ ملوث میاں بیوی کو منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، گرفتار دونوں ملزمان ضلع مہمند کے رہائشی ہیں ، جوکہ آئس گاڑی کے ذریعے دیگر اضلاع کو سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے، جن کو خفیہ اطلاع ملنے پر موٹروے نزد ایچ چوک ناکہ بندی پر گرفتار کرلیا گیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، جن کے قبضے سے دو کلوگرام آئس سمیت آئس سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر اے ایس پی چمکنی محمد حسیب اشرف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور طارق خان ، ایڈیشنل ایس ایچ او خورشید عالم نے لیڈیز پولیس سمیت دیگر نفری پولیس کے ہمراہ موٹروے نزد ایچ چوک ناکہ بندی پر موجود تھے، کہ اس دوران ایک مشکوک گاڑی کو روک کر گاڑی کے خفیہ خانوں کی تلاشی لینے پر دو کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزمان مظفر خان ولد ہمیش خان اور مسماۃ (ز) زوجہ مظفر خان ساکنان ضلع مہمند کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، کاروائی کے دوران آئس سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button